دہشتگردی: پاکستان کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، کرزئی

دہشتگردی: پاکستان کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، کرزئی #1

اسلام آباد: افغان صدر حامد کرزئی نے اعتراف کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان سے زیادہ پاکستان کو نقصان اٹھانا پڑا۔کابل روانگی سے پہلے اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حامد کرزئی نے کہا کہ جو القاعدہ کے ساتھ تعلقات توڑنا نہیں چاہتے ، ان کیلئے افغانستان میں کوئی جگہ نہیں۔ طالبان سے مفاہمت سے قبل افغان عوام کو اعتماد میں لیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کام کر رہے ہیں، خصوصا ان قیدیوں کے جن کو طالبان کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کو فورا رہا کر سکتا ہوں مگر جن کو امریکا نے پکڑا ہے ان کی رہائی کیلئے امریکا سے بات کرنی پڑے گی۔افغان صدر نے کہا کہ پاک بھارت سرد جنگ سے دونوں ممالک کو نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں چودہ نہیں صرف چار بھارتی قونصلیٹ کام کر رہے ہیں۔ بھارت کی جانب سے زیادہ مالی امداد کے باوجود پاکستان سے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان پناہ گزین فوری واپس نہیں جا سکتے۔

Shortlink: