راولپنڈی: جی ٹی روڈ پر واہ گارڈن کے قریب مسافر بس پل سے الٹ کر نیچے جا گری، جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ بیس سے زائدزخمی ہو گئے۔ مسافر بس لاہور سے مینگورہ جا رہی تھی کہ واہ گارڈن کے قریب پل پر بے قابو ہو کر نیچے جا گری۔ زخمیوں کی چیخ و پکار سن کر قریبی آبادی کے لوگ جائے حادثہ پر پہنچے۔ امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں پہنچایا۔ پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
Shortlink: