راولپنڈی : گیس پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کو پریشانی

راولپنڈی : راولپنڈی کے بعض علاقوں میں گیس کا پریشر صبح دو گھنٹے اور شام تین گھنٹے تک انتہائی کم ہوجاتا ہے جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ شہریوں نے جیو نیوزکوبتایا کہ صبح7 بجے سے9 اور شام 7 سے10 بجے تک گیس کا پریشر اتنا کم ہوجاتا ہے کہ کھانا پکانا اور پانی گرم کرنا ناممکن ہوتا ہے۔ جیو نیوز کو راولپنڈی میں موٹروے چوک، نصیر آباد، ڈھیری حسن آباد، اڈیالہ روڈ، مورگاہ، فضل ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن اور دیگر علاقوں سے گیس کا پریشر کم ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافہ کے بعد سے گیس کا پریشر کم ہونا شروع ہوا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے پٹرولیم نوید قمر کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس کی قلت اتنی سنگین نہیں کہ گیس لوڈ مینجمنٹ پر عمل درآمد شروع کیاجائے۔

Shortlink: