![]() |
رحیم یار خان: رحیم یار خان کے علاقے ترنڈہ سوائے خان میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں سترہ افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہو گئے۔ صادق آباد سے فیصل آباد جانے والی ایک بس ترنڈہ سوائے خان کے قریب باڑی موڑ پر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں سترہ افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہو گئے۔مرنے والے چھ افراد کی شناخت ہو گئی ہے، جن میں محمد ندیم، فیصل اقبال، خالد، نعیم، نسیم اختر اور عمیر شامل ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس بری طرح پچک گئی اور باڈی کاٹ کر مسافروں کو نکالا گیا۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان پہنچایا ، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
Shortlink: