![]() |
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اس ماہ کے آخر تک تہتر کا آئین بحال ہوجائے گا۔ آئین کی بالادستی چاہتے ہیں اسی لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول کا اختیار خود پارلیمنٹ کے حوالے کیا۔ صدر نے بتایا ہے کہ بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات میں خاصی پیش رفت ہوئی ہے۔ ایوان صدر اسلام آباد میں آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کے انیسویں اور بیسویں سالانہ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب میں صدر آصف زردرای نے کہا کہ ایوان صدر میں کچھ عرصہ قبل تک ایک ایسے شخص کا راج تھا۔ جس نے کبھی نہ جانے کے خواب دیکھ رکھا تھا لیکن سیاست کے لیے جدوجہد کرنے والوں کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ لاکھ مخالفتوں اور کمزور جمہوریت کے دعووں کے باوجود ایوان صدر میں سیاسی کارکنان موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسی ماہ قوم کو آئین کی تہتر کی شکل میں بحالی کا تحفہ دیں گے۔صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات میں خاصی پیش رفت ہوئی ہے۔ محترمہ کی برسی پر کسی ایک کو نہیں انتہا پسند سوچ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ایوان صدر میں تقریر کے دوران صدر آصف زرداری شاعرانہ موڈ میں دکھائی دیے۔ تقریب کے آخر میں صدر زرداری نے دو ہزار پانچ سے دو ہزار آٹھ تک صحافیوں، اداروں اور اشتہاری ایجنسیوں کو اعلیٰ کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا۔
Shortlink: