زخمیوں کے علاج کے اخراجات سٹی حکومت اٹھائے گی،مصطفٰی کمال
February 6, 2010
![]() |
کراچی:سٹی ناظم کراچی سید مصطفےٰ کمال نے چہلم کے موقع پرشہر میں ہونے والے دو بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور اس واقعے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء سے دلی ہمدردی کا اظہار کیاہے،انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اپنی اس طرح کی بزدلانہ حرکتوں سے کامیاب نہیں ہوسکتے،انھوں نے کہا کہ اس وقت ہماری تمام تر توجہ اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد پہنچانے پر مرکوز ہے۔سٹی ناظم نے کہا کہ جناح اسپتال میں دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر زخمیوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولتیں پہنچانے کے لیے شہر کے بڑے اسپتالوں آغاخان اور لیا قت نیشنل میں سٹی حکومت نے انتظامات کیے ہیں اور اسکے تمام اخراجات شہری حکومت اپنے پاس سے ادا کریگی۔اس سلسلے میں دونوں اسپتالوں میں سٹی حکومت کے افسران متعین کردیئے گئے ہیں جو مریضوں کے علاج اور انھیں دواؤں کی فراہمی کے انتظامات کی نگرانی کرینگے۔



