سات سالہ بچی سے زیادتی، گرفتاری کے احکامات جاری

لاہور: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے لاہور میں سات سالہ بچی سے زیادتی کے ملزمان کی جلد گرفتاری اور سخت سزا دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔ یہ بات رکن پنجاب اسمبلی عظمٰی بخاری نے میو اسپتال میں زیر علاج سات سالہ فریحہ کی عیادت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ کی طرف سے بچی کے علاج معالجے کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اور وزیراعظم کی طرف سے بچی کے ورثاء کو ہر قسم کی مالی اور قانونی مدد دینے کا اعلان کیا۔عظمٰی بخاری نے کہا کہ کمسن بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے والے ملزموں کو سخت سزا دی جائے گی۔ عظمٰی بخاری نے بتایا کہ وزیراعظم کی لاہور آمد پر آج انہیں بچی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ اس موقعے پر فریحہ کے والد نے پولیس کی تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ جبکہ تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ بچی کا ڈی این اے ٹیسٹ کرالیا گیا ہے جس کی رپورٹ چند ہفتوں میں آجائے گی۔ 

Shortlink: