سانحہ سیالکوٹ:متاثرہ خاندان کا سیلا ب زدگان کو امدا د دینے کااعلان

سانحہ سیالکوٹ:متاثرہ خاندان کا سیلا ب زدگان کو امدا د دینے کااعلان #1

سیالکوٹ: سانحہ سیالکوٹ میں جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کے غمزدہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے دی جانے والی دس لاکھ روپے کی رقم سمیت گیارہ لاکھ روپے متاثرین سیلاب کو دینے کا اعلان کردیا۔ مقتولین کے والد کا کہنا ہے کہ عدالت اور دنیا نے ان کے بچوں کی بے گناہی کا ثبوت دے دیا۔سانحہ سیالکوٹ کی سماعت سننے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مقتولین کے والد محمد سجاد بٹ کا کہنا تھا کہ انکے بیٹوں کو ناحق قتل کیا گیا۔مقتولین مغیث اور منیب کے تایا محمد امجد خواجہ کا کہنا تھا کہ انھیں گھر اجڑنے کا صدمہ تو تھا ہی لیکن ان کے خاندان پر ڈاکو ہونے کا الزام اس سے بھی بڑا دکھ تھا۔مقتولین کے خاندان کا کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آنے سے ان کے ماتھے پر لگا بدنامی کا داغ دھل گیا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے دئیے گئے دس لاکھ روپے اور اپنی جانب ایک لاکھ روپے متاثرین سیلاب کو دینے کا بھی اعلان کیا۔

Shortlink: