سانحہ سیالکوٹ: تمام ملزمان عدالت میں پیش کردیئے گئے

سانحہ سیالکوٹ: تمام ملزمان عدالت میں پیش کردیئے گئے #1

گجرانوالہ : گجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ سیالکوٹ کے انسپکٹر رانا الیاس سمیت مزید دو ملزمان اور سات روزہ ریمانڈ ختم کے بعد سترہ ملزمان کو پیش کردیا گیا۔عدالت میں پیش کئے گئے ایس ایچ او اور اے ایس آئی مبارک علی کو سپریم کورٹ کے حکم پر گرفتار کرکے گزشتہ روز پیش کیا گیا تھا۔ عدالت میں پیش کئے گئے دیگر سترہ ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد پیش کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیالکوٹ میں پندرہ اگست کو بہیمانہ تشدد کرکے قتل کئے گئے دو بھائیوں منیب اور مغیث کے مقدمے میں ملوث تمام ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

Shortlink: