سانحہ لاہور: وزیراعظم گیلانی کا شہبازشریف کو فون

اسلام آباد : وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف کو فون کیا اور لاہور میں دھماکے اور انسانی جانوں کے ضیاء پر اظہار افسوس کیا جبکہ وزیراعلٰی پنجاب نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحکین کیلئے پانچ لاکھ روپے فی کس کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلٰی پنجاب نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ جمعرات کو ہونے والا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ملتوی کیا جائے۔ وزیراعظم نے انہیں یقین دلایا کہ اجلاس مشاورت کے بعد ملتوی کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔ وزیراعلٰی پنجاب نے دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے ہر شخص کے لواحکین کو پانچ پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ زخمیوں کو فی کس پچھہتر ہزار روپے دئے جائیں گے۔

Shortlink: