سرحد: ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنیکا حکم

سرحد: ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنیکا حکم #1

پشاور: گورنر سرحد نے مقامی حکومتوں کے ترمیمی بل کی منظوری دے دی، اڑتالیس گھنٹوں میں اضلاع، تحصیل اور ٹاوٴن کی سطح پر ایڈمنسٹریٹرز تعینات کردیے جائیں گے۔ سرحد اسمبلی نے چھبیس جنوری کو لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل دو ہزار دس اکثریت سے منظور کیا تھا۔گورنر سرحد کے دستخط کے بعد ضلع، تحصیل اور ٹاوٴن ناظمین ختم ہوگئے۔ سرحد حکومت ناظمین کی جگہ ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی جس کے تحت ضلع کی سطح پر ڈی سی او اور تحصیل اور ٹاوٴن کی سطح پر ٹی ایم اوز کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے گا۔

Shortlink: