اسلام آباد: سرینگر میں بھارتی فوج کی بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں نو اہلکار ہلاک اور سولہ زخمی ہو گئے۔ بھارتی فوج کی ترجمان نیہا گوئل کے مطابق بھارتی فوج کی بس سری نگر کے پہاڑی علاقہ میں گشت کر رہی تھی اس دوران بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں نو اہلکار ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے۔ ترجمان کے مطاق سری نگر کے گردو نواح نرابل میں بم پھٹنے سے ایک درجن سے زائد بھارتی اہلکار زخمی ہو گئے۔
Shortlink: