سلمان بشیر، شاہد ملک کی رحمان ملک سے ملاقات

سلمان بشیر، شاہد ملک کی رحمان ملک سے ملاقات #1

اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر اور دہلی میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک نے وزیر داخلہ رحمن ملک سے وزارت داخلہ میں ملاقات کی اور بھارت سے ملنے والے ڈوزئیرز انکے حوالے کئے۔ سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر نے پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک کے ساتھ وزارت داخلہ میں وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی۔ملاقات میں سلمان بشیر نے پچیس فروری کو دہلی میں بھارتی ہم منصب نیروپامہ راؤ سے ہونے والی ملاقات پر تبادلہ خیال کیا۔ہائی کمشنر شاہد ملک نے بھارت سے موصول ہونے والے تین مختلف ڈوزئیرز مزید جائزے کے لیے وزیر داخلہ کے حوالے کئے۔ وزیر داخلہ نے سیکریٹری خارجہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ممبئی حملوں کی تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں۔انکا کہنا تھا ملک کی آزاد عدلیہ خود اس کیس کی سماعت کر رہی ہے اور پاکستانی حکومت عدلیہ کے فیصلے ماننے کی پابند ہے۔

Shortlink: