سلمان بٹ،آصف اورعامر کو معطل کرنے کا فیصلہ

سلمان بٹ،آصف اورعامر کو معطل کرنے کا فیصلہ #1

لاہور : انگلش کرکٹ بورڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو ون ڈے سیریز میں شامل نہ کیا جائے۔جبکہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ بولرز محمد آصف اور محمد عامر کو معطل کئے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم کامران اکمل کے ایک بار پھر بچ جانے کا امکان ہے۔پاکستان ٹیم کے ذرائع کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کے الزام کی زد میں آنے والے چار کرکٹرز میں سے تین کو معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جسکا اعلان آج متوقع ہے ۔ معلوم ہو ا ہے کہ یہ فیصلہ انگلینڈ کی ٹیم، انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کی جانب سے دباو کے بعد کیا گیا ہے۔انگلیند ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف ٹوئنٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ زیر تفتیش کھلا ڑیوں کی شمولیت کی صورت میں وہ میچوں میں نہیں کھیلیں گے۔

Shortlink: