![]() |
کراچی: عوامی نیشنل پارٹی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کردیا۔ باچا خان مرکز میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا کہ جب تک بلدیاتی اداروں میں پختونوں کی نمائندگی نہیں ہوگی ان کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ لہٰذا کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی سے اتحاد اے این پی کی اولین ترجیح ہوگی لیکن پیپلز پارٹی بھی اے این پی کو اتحادی سمجھے اور کسی بلیک میلنگ میں آئے بغیر انیس سو اناسی کا بلدیاتی نظام اور کراچی کے سابقہ پانچوں اضلاع بحال کئے جائیں۔ شاہی سید نے بلدیاتی انتخابات میں سرپرائز دینے کا دعویٰ کیا۔
Shortlink: