سندھ کو مطمئن کیے بغیر کالاباغ ڈیم بنا تو ملکی جڑیں کھوکھلی کردیگا،شہباز شریف

سندھ کو مطمئن کیے بغیر کالاباغ ڈیم بنا تو ملکی جڑیں کھوکھلی کردیگا،شہباز شریف #1

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام کو مطمئن اور ان کے خدشات کم کئے بغیر کالا باغ ڈیم تعمیر کیا گیا تو یہ ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردے گا۔انھوں نے یہ بات ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں پنجاب کے دورے پر آئے سندھی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم زرعی معیشت کے لئے فائدہ مند ہے لیکن یہ سیاسی مسئلہ بن گیا ہے اس پر دیگر صوبوں کو قائل کرنے کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت میں ادارے مضبوط ہیں اور پاکستان میں تباہ ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ16 مارچ کو عوام کی جدوجہد سے عدلیہ بحال ہوئی، اگر نظام بہتربنانا ہے تو جوڈیشل ایکٹوازم برداشت کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر سندھی طلبہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے طلبہ کی فرمائش پر انہیں مری کی سیر کرانے کی ہدایت بھی جاری کی۔

Shortlink: