مینگورہ:سوات میں نامعلوم شر پسندوں نے صوبائی وزیر اوران کے بھائی کے گھر وں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا ۔واقعے میں تین افراد ہلاک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے کالا کوٹ دوشہ گرام میں نامعلوم شر پسندوں نے صوبائی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایوب اشاڑے اوران کے بھائی کے گھروں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا۔دھماکے میں صوبائی وزیر کے گھر میں موجود تین نوکر ہلاک ہوگئے ۔ادھر مینگورہ کی ضلعی انتظامیہ نے علاقے میں بحالی امن کے لیے پولیس کو مسلح نقاب پوشوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا ہے ۔ضلع بھرمیں بجلی کی فراہمی تاحال بحال نہیں کی جا سکی ہے ۔چار روز قبل تباہ کیے جانے والے سوئی گیس پلانٹ کی مرمت کے بعد توقع ہے کہ یہاں سے آج گیس کی سپلائی شروع کر دی جائے گی ۔ضلع بھر میں رات گیارہ بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی ۔
Shortlink: