سوات :برساتی نالے سے 4 افراد کی لاشیں بر آمد

مٹہ: سوات کی تحصیل کبل سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ مٹہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں ایک شخص ہو گیا۔سوات کی تحصیل کبل کے علاقے کالا کلے سے تین افراد کی لاشیں برساتی نالے سے ملی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تینوں افراد افراد مقامی ہیں اور انہیں اغواء کے بعد قتل کیا گیا۔کبل چاک سے بھی ایک شخص کی سربریدہ لاش ملی ہے۔تحصیل مٹہ کے علاقے کالج چاک سے تین بم بر آمد ہوئے جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ اسی تحصیل کے علاقے پیر کلے میں سیکورٹی فورسز اور نامعلوم افراد کے درمیان جھڑپ کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہو گیا۔

Shortlink: