سوات: جھڑپوں میں شدت پسندوں سمیت10افراد ہلاک

سوات: جھڑپوں میں شدت پسندوں سمیت10افراد ہلاک #1

سوات: سوات میں سیکیورٹی فورسزکے آپریشن اور جھڑپوں میں 6 شدت پسند وں سمیت دس افرادہلاک ہوگئے جبکہ نین گولئی میں مزید ایک اسکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا۔ذرائع کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے ڈھیرئی میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار شدت پسند مارے گئے جبکہ ایک شہری بھی جاں بحق ہوا۔ڈھیرئی میں ہی مکان پر گولہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔کبل میں مکان پر گولہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ۔چارباغ میں بھی ایک جھڑپ کے دوران ایک شدت پسند ماراگیا۔کبل کے علاقے علی گراما میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر شدت پسندوں کے حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند بھی مارا گیا۔ذرائع کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے علی گراما میں مکان پر گولہ گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ ادھر گولف گراؤنڈ کبل میں شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا جس میں تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔کبل کے علاقے نین گولئی میں شدت پسندوں نے بوائز پرائمری اسکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔مینگورہ شہر کے علاوہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔

Shortlink: