![]() |
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے سپریم کورٹ کراچی کی عمارت کی تزئین نو اور مرمت کی نگران کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اور کام کو بروقت مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی عمارت کو ثقافتی ورثے کا درجہ دیا جاچکا ہے،،اس تاریخی عمارت کی مرمت اورتزئین وآرائش کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،جس کے اجلاس کی صدارت آج سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے کی ۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس صبیح الدین احمد، جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس موسی کے لغاری ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی اور دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرچیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی عمارت کی مرمت اور تزئین کا کام ترجیحی بنیادوں پر جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔
Shortlink: