سیاسی قیدیوں پر تشدد کرنیوالے افسران کو فارغ کردینگے،وزیر جیل پنجاب

لاہور: پنجاب کے وزیرجیل خانہ جات چوہدری عبدالغفورنے کہا ہے کہ صوبے کی تمام جیلوں میں سیاسی کارکنوں پر تشدد کرنے والے افسروں اورملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا۔لاہورمیں کھلی کچہری کے دوران میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جز ااورسز اکاعمل شروع ہوچکاہے اورلوگوں پرظلم ڈھانے والے کسی بھی افسرکوبرداشت نہیں کیا جائے گا ،صوبائی وزیر نے کھلی کچہری میں شہریوں کی شکایات سنیں اوران پر متعلقہ محکموں کواحکامات جاری کئے،انہوں نے زیادتی کیس کا مقدمہ درج نہ کرنے پرحاصل پورکے ایک ایس ایچ او کے خلاف تادیبی کارروائی کاحکم دیا،انہوں نے تین نومبر2007کوگرفتارکئے گئے سیاسی قیدیوں پر تشدد کے الزام میں بہاولنگر جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ راؤ ندیم کومعطل کرنے کے احکامات جاری کئے اورانہیں پیرکے روزاپنے دفتر طلب کرلیا ۔ 

Shortlink: