اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے میریٹ خودکش دھماکے میں سیکیورٹی کی نااہلی کے پر مشیر داخلہ رحمان ملک سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں سیکرٹری داخلہ کمال شاہ نیبتایا کہ میریٹ بم دھماکہ سیکورٹی کی نااہلی تھی، اسلام آباد کے راستوں پر ٹرک کو چیک نہیں کیا گیا جس کی تحقیقات ہو رہی ہیں ۔جس پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے مشیر داخلہ رحمان ملک سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے بعدکمیٹی کے چیئرمین سینیٹر طلحہٰ محمودنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی افواج کے حملوں میں جاں بحق ہونے والی خواتین اور بچے دہشت گرد نہیں ہیں۔ ہمیں دھماکوں کی وجوہات کو بھی دیکھنا ہے ۔قبائلی علاقوں میں سب کیا ہورہا ہے ۔جو لوگ حملوں میں ہلاک ہو جاتے ہیں ان کے خاندان میں بچ جانے والے لوگ خودکش حملہ آور بن جاتے ہیں۔عید کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس دوبارہ ہوگاجس میں تمام مسائل کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میریٹ دھماکے میں ٹر ک پانچ منٹ تک جلتا رہا مگر بجھانے کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی گئی آگ بجھانے کا مناسب سامان نہیں تھا جس کے باعث ان کی جانیں چلی گئیں۔
Shortlink: