شازیہ قتل کیس:نعیم ایڈووکیٹ کے جسمانی ریمانڈ میں چھ روزکی توسیع

شازیہ قتل کیس:نعیم ایڈووکیٹ کے جسمانی ریمانڈ میں چھ روزکی توسیع #1

لاہور:لاہور کی مقامی عدالت نے شازیہ قتل کیس کے مرکزی ملزم چوہدری نعیم ایڈووکیٹ کے جسمانی ریمانڈ میں چھ روزکی توسیع کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کردیاہے ۔اس موقع پرعدالت کے باہرشازیہ کے لواحقین اوررشتہ داروں نے احتجاج کیا۔ملزم نعیم ایڈووکیٹ کو جوڈیشل مجسٹریٹ سلیم شیخ کی عدالت میں پیشی کیلئے عقبی دروازے سے لایاگیا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جبکہ میڈیا کو کوریج ا ورکچہری کے احاطے میں داخلے سے روک دیاگیا۔پولیس کے مطابق عدالت کے حکم پرایساکیاگیا۔مختصر سماعت کے دوران پولیس نے عدالت سے استدعا کہ مدعی پارٹی کی جانب سے ابھی شہادتیں اکٹھی کرنا باقی ہیں اس لیے ملزم نعیم ایڈووکیٹ کے جسمانی ریمانڈ میں دس دن کی توسیع کردی جائے جس پر فاضل جج نے فیصلہ کچھ دیر محفوظ رکھنے کے بعد ملزم کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ملزم نعیم کی پیشی کے موقع پر شازیہ کے لواحقین اورمسیحی برادری کے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے اورانہوں نے انصاف کی فراہمی کے لئے مظاہرہ کیا۔

Shortlink: