راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ پشاور سے متصلہ قبائلی علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی کے لئے تیار ہیں ۔امریکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں فرنٹیئرکور شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرے گی جبکہ پاک فوج ان کی مدد کی لئے تیار رہے گی ۔ پاک فوج کے ترجمان نے آپریشن کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
Shortlink: