پشاور:شمالی وزیرستان کے علاقے تپی میں ڈرون حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق تپی میں دو امریکی جاسوس طیاروں نے میزائل حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔حملے میں دو میزائل فائر کیے گئے ۔حملے کے بعد بھی علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس کے باعث امدادی کاروائیاں شروع نہیں کی جاسکی ہیں۔اس لیے فوری طورپر ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
Shortlink: