![]() |
راولپنڈی: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو آصف زرداری نے ٹکٹ، چوہدری شجاعت نے پیسے اور پرویز مشرف نے دعا دی تھی۔ راولپنڈی میں شکیل اعوان کو مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ شکیل اعوان نے کرپشن، بے وفائی اور ناشکری کو شکست دی۔راولپنڈی کے عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کردیا اور یہ ثابت کر دیا کہ وہ دھوکے بازوں کے ساتھ نہیں۔ اس سے پہلے شہباز شریف نے بے نظیر بھٹو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کے مسائل سنے۔ شہباز شریف نے راولپنڈی کے لئے ڈیڑھ سو بستروں پر مشتمل زچہ بچہ ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا۔
Shortlink: