شیخ رشید پر حملہ،جاں بحق افراد کے ورثاکا پوسٹ مارٹم سے انکار

February 9, 2010  

راولپنڈی:شیخ رشید پر حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا اور لاشیں زبردستی اپنے ساتھ گھر لے گئے۔ راولپنڈی میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد پر حملے کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا اور سول اسپتال کی انتظامیہ کے درمیان تنازعہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ورثا نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔ اسپتال کی انتظامیہ کا موقف تھا کہ قانونی کارروائی پوری کرنے کے لیے لاشوں کا پوسٹ مارٹم ضروری ہے جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کا کہناتھا کہ وہ پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے اور جلد از جلد لاشوں کو گھر لے جانا چاہتے ہیں۔ اس تنازعے کے دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم بعد میں جاں بحق افراد کے ورثا لاشوں کو زبردستی اپنے ساتھ گھر لے گئے