صدارتی الیکشن سے قبل 17ویں ترمیم ختم کی جائے،ایکس سروس مین

صدارتی الیکشن سے قبل 17ویں ترمیم ختم کی جائے،ایکس سروس مین #1

راولپنڈی : سابق فوجیوں کی تنظیم ایکس سروس مین ایسوسی ایشن نے آئین مین سترہویں ترمیم کو صدارتی الیکشن سے قبل ختم کرنے کا مطالبہ کیا ایکس سروس مین ایسوسی ایشن کا اجلاس راول پنڈی میں لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ علی قلی خان کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں علی قلی خان نے کہا کہ سترہویں ترمیم کے تحت نیوکلئر کمانڈ اتھارٹی کا سربراہ صدر مملکت ہوتا ہے اس لئے صدارتی الیکشن سے قبل یہ آئینی ترمیم ختم کی جائے اور اسٹریٹجک اثاثون کے کنٹرول کا از سر نو تعین کیا جائے ۔انہوں نے گزشتہ سال تین نومبر کے اقدامات کو بھی کالعدم قرار دینے اور آرمی چیف کے تقرر میں سیاسی عمل دخل کو بھی کم سے کم کرنے کا مطالبہ کیا ۔لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ علی قلی خان نے کہا قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن بند کرانے اور فریقین کو قریب لانے کیلئے ایکس سروس مین کے وفود کو دفاع اور خارجہ امور کی پارلے مانی کمیٹیوں سے ملاقاتیں کر یں گے ۔

Shortlink: