صدرمشرف مستعفی ہوں،58ٹو بی کا خاتمہ کیا جائے،خورشید قصوری

کھڈیاں خاص:سابق وزیر خارجہ اورپاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی نائب صدر بیرسٹرمیاں خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ 80فیصد عوام نے صدرمشرف کو مسترد کردیا ہے اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے اب وہ مستعفی ہوجائیں ،58ٹو بی کا خاتمہ کیا جائے چوہدری برادران نے انتخابی مہم پر اربوں روپے خرچ کیے،کروڑوں کے قرضے معاف کرائے،ان کا کڑا حتساب ہوناچاہیے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران میں اپنے حلقہ این اے 140اور139 میں ریکارڈ تعدادمیں ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے لاہور سے لیکر گنڈاسنگھ بارڈر تک عالمی معیار کی ایکسپریس وے بنوائی جب یہاں تجارت کے لیے پاک بھارت بارڈر کھل جائے گا تو سڑک کے دونوں اطراف انڈسٹریاں لگیں گی اور روزگار کے وسیع ترمواقع پیدا ہوں گے۔میرے حلقہ کے لوگوں کو روزگار کے لیے لاہور سمیت دیگر شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا اس کے علاوہ اکثر علاقوں میں سوئی گیس پہنچ چکی ہے جبکہ بعض علاقوں میں سپلائی کے لیے پائپ ڈالے جارہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں منڈیوں تک سڑکوں کا جال بھی بچھایا گیا تاکہ کسان بروقت اپنی زرعی اجناس فروخت کرسکیں صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی حکومت کا بننا وسیع تر ملکی مفاد میں ہے اور ایسی حکومت جس میں الیکشن ایک سیٹ حاصل کرنے والی جماعت کو بھی نمائندگی حاصل ہوگی ملک میں جاری بحرانوں پر مسائل پر احسن اندا ز سے قابو پاسکتی ہے۔جب تمام فرقوں کو حکومت میں نمائندگی ملے گی تو بعض پیچیدہ مسائل ازخود ہی ختم ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کی اسی فیصد سے زائد عوام چاہتی ہے کہ صدر پرویزمشرف اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں اور اب تو امریکہ میں بھی ایسی باز گشت سنائی دے رہی ہے خورشید محمود قصوری نے کہا کہ چوہدری برادران نے اپنی انتخابی مہم پر اربوں روپے خرچ کیے یہ تو عوام جانتی ہے کہ انہوں نے یہ رقم کہاں سے حاصل کی اس کے علاوہ انہوں نے اپنے اربوں روپے کے قرضے بھی معاف کروائے نئی بننے والی حکومت کو پرویزالہی ،شجاعت حسین کا کڑا احتساب کرنا چاہیے اور ان کی تمام جائیداد نیلام کروا کر ان سے ایک ایک پائی وصول کی جائے ایک سوال پر سابق وزیر خارجہ نے بتایا کہ میں الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کرتا ہوں ماضی میں ہماری حکومت نے بعض اہم فیصلوں میں عوام کو اعتماد میں لینے کی بجائے جلد بازی کی اس کے علاوہ مجھے الیکشن میں ہرانے کے لیے خفیہ ہاتھوں نے ایسے افراد کو پروموٹ کیا جو خود تو کامیاب نہ ہوسکے بلکہ انہوں نے ڈرا دھمکا کر میرے حمایتیوں سے بھی زبردستی ووٹ لیے نواز شریف کو بھی الیکشن لڑنے دیا جائے اس اقدام سے عالمی سطح پر ملک کا وقار نہ صرف مزید بلند ہوگا بلکہ ملک میں جمہوری روایات کو بھی فروغ ملے گا اس کے علاوہ نئی مرکزی حکومت کے لیے ضروری ہے کہ وہ حکومت کوختم کرنے صدارتی اختیارات کم کرنے اور ملک میں مکمل جمہوریت کی بحالی کے لیے آئین کی شق58ٹو بی کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے ۔

 

Shortlink: