صدر این آراو سے متاثر نہیں ہوں گے،گبول

صدر این آراو سے متاثر نہیں ہوں گے،گبول #1

کراچی: نبیل گبول نے کہاہے کہاآئینی تحفظ کے باعث صدر زرداری این آر او سے متاثر نہیں ہوں گے، پیپلزپارٹی کرپشن کو تحفظ دینے والے قانون کی حمایت نہیں کرے گی۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پورٹ اینڈ شپنگ نبیل گبول نے کہا کہ آئینی تحفظ کے باعث صدر این آراو سے متاثر نہیں ہوں گے، لیکن کچھ لوگ ضرور متاثر ہوسکتے ہیں۔نبیل گبول نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں ملک میں وسط مدتی انتخابات کی بات کررہی ہیں وہ اپنی خواہشات کے بجائے ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے کام کریں۔ بعض لوگ نواز شریف کے کندھے پر بندوق رکھ کر ملک کو غیر مستحکم کررہے ہیں۔ نبیل گبول نے کہا کہ این آر او مردہ گھوڑا ہے اسے زندہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ صدر مشرف نے بینظیر کو ملک بچانے کے لئے پاکستان آنے کی دعوت دی اور مقدمات ختم کئے۔

Shortlink: