صدر مشرف نے اپنے دور صدارت میں چوتھی وفاقی کابینہ سے حلف لیا

اسلام آباد:صدر پرویز مشرف نے اپنے9سالہ دور صدارت میں پیر کو ملک کی چوتھی وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔اس سے قبل انہوں نے 1999ء میں اقتدار سنبھالنے کے بعد نگران کابینہ سے حلف لیا۔یہ کابینہ تقریباً تین سال کام کرتی رہی۔2002ء کے عام انتخابات کے بعد انہوں نے منتخب ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل کابینہ سے حلف لیا۔اسمبلی کی مدت پوری کرنے پر انہوں نے نومبر2007ء میں مجموعی طور پر تیسری کابینہ سے حلف لیا جو25مارچ تک کام کرتی رہی اور پیر کو صدر مشرف نے اپنے دور کی چوتھی جبکہ منتخب ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل دوسری وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔صدر مملکت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پیپلز پارٹی،مسلم لیگ (ن)،اے این پی اور جے یو اائی (ف) کی اتحادی حکومت کی کابینہ سے حلف لیا۔

Shortlink: