صدر مشرف نے جاسوسی کے الزام میں قید کشمیر سنگھ کی درخواست منظور کر لی

اسلام آباد:صدر پرویز مشرف نے جاسوسی کے الزام میں پینتیس سال سے قید بھارتی شہری کشمیر سنگھ کی رحم کی درخواست منظور کر لی۔کشمیر سنگھ کو 1973میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،وہ لاہور کے علاوہ،ساہیوال،ملتان اور میانوالی جیلوں میں بھی قید رہا،اس دوران کشمیر سنگھ نے اسلام قبول کر کے اپنا نام ابراہیم رکھ لیا،نگران وفاقی وزیر انصار برنی نے کشمیر سنگھ کے متعلق معلومات حاصل کیں تو انہیں بتایا گیا کہ کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید اس بھارتی قیدی کی سزا ختم ہو چکی ہے۔انصار برنی نے اس کی رحم کی اپیل صدر کو دی جسے فوری طور پر منظور کر لیا گیا،اب ہوشیار پور بھارت میں اس کے گھر والوں کا سراغ ملنے کے بعد اسے چند روز بعد رہا کر دیا جائے گا۔کشمیر سنگھ نے رہائی پر کوٹ پینٹ پہننے اور حج پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Shortlink: