لاہور:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف نے عہدہ چھوڑنے کیلئے مسلم لیگ ق کی قیادت سے کوئی مشاورت نہیں کی۔لاہور میں مسلم لیگ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ صدر کے مواخذے کی باتیں کرنے والی اتحادی حکومت جانتی ہے کہ اسے مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ اور ایم کیو ایم سے مل کر پرویز مشرف کو پانچ سال کیلئے صدر منتخب کرایا تھا اور وہ اپنے عہدے کی میعاد پوری کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر کے مواخذے کی افواہیں پھیلا کر عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Shortlink: