اسلام آباد:صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 92 کی ذیلی شق I کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے وزیراعظم کی ایڈوائس پر 24 وفاقی وزراء کا تقرر کردیا ہے ۔ کابینہ ڈویڑن کی طرف سے جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق۔ چوہدری نثار علی خان سینئر وزیر ہوں گے . مواصلات کے علاوہ خوراک وزراعت اور امور حیوانات کا اضافی چارج بھی ان کے پاس ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی تجارت ، تہمینہ دولتانہ ثقافت، چوہدری احمد مختار دفاع، رانا تنویر حسین دفاعی پیداوار، احسن اقبال تعلیم اور وزارت اقلیتی امور کا اضافی چارج، حمید اللہ جان آفریدی ماحولیات، محمد اسحاق ڈار خزانہ، ریونیو، اقتصادی امور اور شماریات، مخدوم شاہ محمود قریشی خارجہ امور، حاجی رحمت اللہ کاکڑ ہاؤسنگ وتعمیرات، شیری رحمن اطلاعات ونشریات، قمر الزمان کائرہ امور کشمیر وشمالی علاقہ جات ، سید خورشید احمد شاہ محنت و افرادی قوت اور سمندر پارپاکستانی، فاروق ایچ نائیک قانون اور انصاف، حاجی غلام احمد بلور لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقی ، نذر محمد گوندل انسداد منشیات، خواجہ محمد آصف پٹرولیم وقدرتی وسائل اور وزارت کھیل کا اضافی چارج ، میر ہمایوں عزیز کرد بہبود آبادی ، سید نوید قمر بندرگاہیں، جہاز رانی ، نجکاری اور سرمایہ کاری کا اضافی چارج، سردار مہتاب احمد خان ریلوے ، نوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی سماجی بہبود اور خصوصی تعلیم، نجم الدین خان ریاستیں اور سرحدی علاقہ جات، راجہ پرویز اشرف پانی و بجلی اور خواجہ سعد رفیق کوامور نوجوانان کاوزیر مقرر کیا گیا ہے ان کے پاس سائنس اور ٹیکنالوجی کا اضافی چارج بھی ہوگا۔
Shortlink: