صدر کا دورہ کوئٹہ: ٹریفک جام، رکشے میں بچے کا جنم

صدر کا دورہ کوئٹہ: ٹریفک جام، رکشے میں بچے کا جنم #1

کوئٹہ: صدر آصف علی زرداری کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر اہم شاہراہیں بندکردی گئیں۔ بدترین ٹریفک جام میں پھنسی خاتون نے رکشے میں ہی بچے کو جنم دیدیا۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے کلئی کا رہائشی مومن خان اپنی اہلیہ کو جمعرات کی شام اسپتال لے جانے کے لیے روانہ ہوا۔ تاہم صدر زرداری کی کوئٹہ آمد کے باعث ائیرپورٹ روڈ مسلسل دو گھنٹے بند رہا اور ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے وہ اسپتال نہ پہنچ پائے۔مومن خان کے مطابق اس کی اہلیہ نے رکشے میں ہی بچے کو جنم دیا۔ مومن خان کا کہنا ہے کہ اہم شخصیات کی سیکورٹی اپنی جگہ لیکن عوام کی پریشانی کا بھی خیال رکھا جانا چاہیے۔ وزیراعلٰی بلوچستان اسلم رئیسانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے روڈ بلاک ہونے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Shortlink: