![]() |
بارہ مولا: سینئر کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ طالبان پاکستان کی بنیادوں کو کمزور کررہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان میں سیکیورٹی کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ طالبان سے کہنا چاہتے ہیں کہ ان کا عمل پاکستان کی بنیادوں کو کمزور کررہا ہے اور اگروہ یہ اسلام کے نام پر کررہے ہیں تووہ مذہب کو بھی بدنام کررہے ہیں۔سینئر کشمیری رہنما نے کہا کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر مذاکرات کے خلاف نہیں ہیں لیکن اس کا مقصد مسئلے کا مستقل حل ہونا چاہئے۔جب تک بھارت بات چیت کا مکمل ماحول نہیں بنائے گا،جب تک کشمیر کو کھلے دل اور عالمی سطح پر تنازع تسلیم نہیں کرے گا وہ مذاکرات کا میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ یہ بے مصرف ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ23 مارچ1952 سے مذاکرات ہورہے ہیں لیکن مسئلے کا کوئی حل نہیں نکلا۔
Shortlink: