![]() |
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عدلیہ ایوان صدر کا ہتھیا ر بن چکی ہے اورنااہلی کا جو عدالتی فیصلہ کیا گیا وہ فیصلہ ایوان صدر میں کیا گیا ۔اس لئے آصف زرداری کو صدرنہیں مانتا پہلے وہ خودکو صدرثابت کر کے دکھائیں۔قومی اسمبلی میں شریف برادران کی نااہلی کے فیصلے کیخلاف خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پنچاب اسمبلی میں ہمارے 174ارکان موجود ہیں۔ایک سو چھیا سی کی حکومت بنتی ہے اور ہمیں فارورڈ بلاک کی حمایت حاصل ہے ۔مگر107ارکان رکھنے والی اقلیتی پارٹی حکومت بنانا چاہتی ہے ۔اکثریت پران کی اسمبلی بند کر دی گئی ہے ،ارکین اسمبلی کی سیڑھیوں پر اجلاس کر رہے ہیں۔جب ایک ایک کرکے تمام دروازے بند کر دئے جائیں گے تو پھر ردعمل آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ روم جل رہا تھا اور نیرو بانسری بجارہاتھا ۔یہی حال ایوان صدر کا ہے ۔صدر آصف علی زرداری کے خلاف نا مناسب الفاظ پر وزیر اطلاعات شیری رحمن نے احتجاج کیا،اس موقع پر ارکین نے گو زرداری گو کے نعرے لگائے۔اورگورنر راج کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔
Shortlink: