عوام کا اعتماد بحال کرنیکی کوشش کرونگا،بھگوان داس

November 27, 2009  

عوام کا اعتماد بحال کرنیکی کوشش کرونگا،بھگوان داس #1

اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے نئے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس نے کہا ہے کہ وہ ایف پی ایس سی کے تحت بھرتیوں کا عمل شفاف بنانے اور ادارے کی کارکردگی میں بہتری لانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔جسٹس ریٹائرڈ بھگوان داس نے جمعرات کو اسلام آباد میں فیڈرل سروس کمیشن کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جسٹس بھگوان داس نے بتایا کہ وہ بطور چیئرمین ایف پی ایس سی چودہ دسمبر سے باضابطہ طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ادارے پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔جسٹس بھگوان داس نے ادارے کے ملازمین سے ملاقات کی اور ان سے مختلف معاملات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ۔