غیرملکی فوج برداشت نہیں کرینگے، پاکستان،دشمن ایک ہے، امریکا

غیرملکی فوج برداشت نہیں کرینگے، پاکستان،دشمن ایک ہے، امریکا #1

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان میں فوج نہ بھیجنے کا پاکستانی موٴقف تسلیم کرلیا۔پاکستانی سرزمین پر غیر ملکی فوج برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈرون حملوں پر بھی امریکی حکام سے بات کی گئی، جبکہ امریکی حکام کا کہنا تھاکہ پاکستان اور امریکا کے مفادات مشترکہ ہیں ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک اور امریکی افواج کے سربراہ مائیک مولن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔ امریکا کو کوئی بلینک چیک نہیں دیں گے ، قومی پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان اپنی سرحدوں کا تحفظ اور دفاع کررہاہے۔انہوں نے بتایا کہ امریکی حکام سے دفاعی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بات ہوئی۔امریکا نے پاکستان کی امداد بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امداد کی یقین دہانی کرائی ہے، سات مئی کو واشنگٹن میں پاک، امریکا اور افغانستان کے سہ فریقی مذاکرات ہونگے ۔ ان کا کہناتھاکہ باہمی اعتماد کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ مشکل ہے۔ پاکستان مسلسل دہشت گردی کا شکار ہے ،امید ہے فرینڈ آف پاکستان سے سیاسی مدد حاصل ہوگی۔رچرڈ ہالبروک کا کہنا تھا کہ پاکستان، امریکا اور افغانستان کے مفادات مشترکہ ہیں دونوں کو مشترکہ دشمن کا سامنا ہے۔ ماضی سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔ پاکستان کے مفاد سے آگاہ ہیں۔ مائیک مولن نے کہا کہ پاکستانی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات میں باہمی اعتماد پید کرنے کی کوشش کی گئی۔ہمیں پاکستانی عوام اور لیڈر شپ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

Shortlink: