فاٹا میں آپریشن کیلئے گرفتاریوں کا دعویٰ کیا جا رہا ہے،شیخ رشید

فیصل آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں فاٹا میں آپریشن کے لئے انتہاپسند رہنماؤں کی گرفتاری کا دعویٰ کر رہی ہیں۔وہ فیصل آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ فاٹا سے کسی طالبان یا القاعدہ رہنماکی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، عالمی طاقتیں آپریشن کا جواز پیدا کرنے کے لئے پراپیگنڈہ کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے مہنگائی اور دیگر مسائل نظرانداز کرنے کے لئے خودساختہ ایشوز پیدا کر رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دو سال سے زیادہ دیر نہیں چل سکے گی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے فنانس بل کی حمایت کر کے پی سی او ججز کو تسلیم کر لیا ہے۔ 

Shortlink: