پیرس:رضا چوہدری/نمائندہ جنگ۔ ۔ ۔ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی فرانس میں مقیم آٹھ ہزار سے زیادہ افراد حج بیعت الل? کی سعادت سے محروم رہ گئے۔ حج پر لیجانے والے گروپ جنہوں نے ان افراد سے پاسپورٹ اور رقم جمع کررکھی تھی اسکی ذمہ داری ٹریول ایجنسیوں پر ڈال رہے ہیں اور حج بیعت الل? کے خواہش مند افراد سے کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے رہائش گاہوں کی کمی کے باعث لاکھوں افراد کو ویزے جاری نہیں کئے لہٰذا اس بد انتظامی اور غفلت کے باعث گذشتہ بارہ سالوں سے فرانس سے حج قافلے لیجانے والا ادارہ منہاج القران فرانس بھی متاثر ہوا ہے اوراس سال وہ بھی حج قافلہ لیجانے کی سعادت سے محروم رہ گئے ہیں۔حج کی سعادت سے محروم رہنے والوں نے اس امر پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے اور احتجاج کیا ہے کہ عین روانگی کے وقت ویزے نہ ملنے کی اطلاع دیکر ذہنی اذیت سے دوچار کیا گیا ہے۔
Shortlink: