فغانستان میں ہونے والی کسی کارروائی میں پاکستان ملوث نہیں،مشیر داخلہ
July 19, 2008
اسلام آباد :وزیراعظم کے مشیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہاہے کہ افغانستان میں کسی کارروائی میں پاکستان ملوث نہیں ہے ۔ یہ بھارتی الزام ہے پاکستان وہاں کی حکومت سے مکمل تعاون کرررہا ہے ۔پڑوسی ملک خود دہشت گردی میں ملوث ہے ۔ میڈیا کو ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستان خود مختار ملک ہے ،غیر ملکی فوج کو پاک سرزمین پرکسی قسم کی کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔رحمٰن ملک نے کہاکہ اسامہ بن لادن پاکستانی سرزمین پر موجود نہیں ہیں۔ پاکستانی فوج ہردہشت گردگروپ کے خلاف کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ افغانستان کے طالبان پاکستانی سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروایوں میں ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان اور نیٹو دہشت گردی کا شکار ہیں۔ تینوں کو ملکر مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا چاہیئے ۔


