![]() |
بہاولپور: آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ بہاولپور کے قریب فائرنگ رینج کے دورہ کے موقع پر آرمی چیف نے پاک فوج کی مختلف مشقوں کا جائزہ لیا اور جوانوں کے بلند جذبے اور مہارت کو سراہا۔اس موقع پر فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ جوان اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کو بڑھانے پر توجہ دیں اور کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے خود کو ہم وقت تیار رکھیں۔
Shortlink: