قبائلی علاقوں پر حملے،امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی،شدید احتجاج

اسلام آباد :پاکستا ن کے قبائلی علاقے پر حالیہ امریکی جاسوس طیاروں کے حملے پر امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج اور مذمت کی گئی ہے ۔دفتر خارجہ میں امریکی سفیر کو پارلیمنٹ میں پیش ہونے والے مشترکہ مذمتی قرارداد کا مسودہ بھی پیش کیاگیا اور واضح کیاگیا کہ اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔امریکی سفیر پر پاکستان کی جانب سے واضح کیاگیا کہ آئندہ ایسے حملوں پر پاکستان کی خودمختاری پر حملہ تصور کیاجائے گا۔

Shortlink: