لاہور: وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نجیب اللہ ملک نے ہدایت کی ہے کہ حاجی کیمپ اور ایئر پورٹ پر عازمین حج کے لئے سیکورٹی کا فول پروف انتظام کرنے اورحاجی کیمپوں میں کلوز سرکٹ کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ یہ ہدایات وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے ایوان اوقاف لاہور میں حج انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے متعلقہ اداروں کے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے دیں ۔اس موقعے پر بتایا گیا کہ پی آئی اے کی طرف سے گورنمنٹ سکیم کے تحت جانے والے تمام مرد عازمین حج کواحرام اور خواتین کو عبا فراہم کیا جائے گا جبکہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی کے موقع پر انہیں دس لیٹر آب زم زم کا کین بھی بطور تحفہ پیش کیا جائے گا ۔وزارت مذہبی امور عازمین حج کو گردن توڑبخار کے ٹیکے لگانے اور پولیو کے قطرے پلانے کے لئے خصوصی انتظامات کر ے گی کیونکہ اسے سعودی حکومت کی طرف سے لازمی قرار دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ عازمین حج کی روانگی دو نومبر سے شروع ہو گی اورفلائٹ شیڈول ایک مرتبہ فائنل کئے جانے کے بعد تبدیل نہیں کیا جائے گا ۔
Shortlink: