لاہور :لاہور میں بادشاہی مسجد کے قریب ایک 40 سالہ شخص نے خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔سرگودھا کے رہائشی40 سالہ منور نے بادشاہی مسجد کے سامنے بارہ دری میں خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی جس پر مقامی افراد نے اسے دیکھ کر آگ کو بجھانے کے بعدا سے طبی امداد کے لئے اسپتال داخل کرا دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق منور نے بیان دیا ہے کہ اس نے گناہوں سے تنگ آکر خود کو آگ لگائی ہے۔منور سرگودھا کا رہائشی ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے میں ہے۔
Shortlink: