لاہور: لاہور میں پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے بغیر لائسنس پینے کا پانی بوتلوں میں بھر کر بیچنے والی تمام فیکٹریوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس آپریشن کے دوران لاہور کے علاقے سبزہ زار میں واقع ایک فیکٹری کو سیل کر کے یہاں سے سندھ کے علاقے جیکب آباد کی طرف روانہ کئے گئے ایک ٹرک کو تحویل میں لے کر تھانہ سبزہ زار کی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایس کیو سی اے، عبدالغفار خان نیازی نے بتایا کہ سبزہ زار میں واقع کیئر واٹر نامی فیکٹری پی ایس کیو سی اے کے لائسنس کے بغیر ہی پینے کا پانی بوتلوں میں بھر کر اسے مارکیٹ میں بھیجتی ہے جو کہ سرا سرا غیر قانونی ہے، عبدالغفار خان نیازی نے بتایا کہ یہ آپریشن ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق کیا جا رہا ہے اور لاہور میں موجود اس طرح کی تمام فیکٹریوں کو سیل کر کے پانی کو ضائع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی اس کیو سی اے عوام کو صاف ستھرا پانی فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔
Shortlink: