لاہور سے نارووال جانے والی بس نالے میں جاگری،12جاں بحق

لاہور سے نارووال جانے والی تیز رفتار بس رکشہ سے ٹکرانے کے بعد نالہ ڈیک میں جاگر ی ۔حادثے میں چھ بچوں سمیت 12افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ60سے زائد زخمی ہوگئے ۔بدقسمت بس جب بھاگو ڈیا ل کے قریب پہنچی توسامنے سے آنے والے رکشہ سے ٹکرانے کے بعد نالہ ڈیک میں جاگری۔بس نالہ میں گرنے سے مسافروں میں شامل چھ بچے ،چار خواتین اور دو مرد موقع پر ہلاک ہوگئے۔حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو مرید کے اسپتال میں داخل کرادیاگیاہے۔متعدد زخمیوں کی حالت ناز ک بتائی جاتی ہے جبکہ پندرہ زخمیوں کو میواسپتال بھجوادیاگیاہے۔کرین نہ ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو بس اورزخمیوں کو نکالنے میں خاسی مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

Shortlink: