لاہور: بہتر ماحول کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگرکرنے کے لئے ریس کورس پارک لاہور میں واک کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔واک کا اہتمام پی ایچ اے اور نجی اداروں کے اشتراک سے کیا گیا۔اس موقع پر شرکا نے ریس کورس پارک میں پودے لگائے۔واک میں شامل بچوں نے پھولوں، درختوں اور دیگر اشیاسے مشابہ لباس پہن کر ماحول کو صاف رکھنے کا پیغام دیا۔واک کے شرکا کا کہنا تھا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہئیں۔
Shortlink: