لڑکی کو کوڑے مارنے کیخلاف پارلے منٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ

لڑکی کو کوڑے مارنے کیخلاف پارلے منٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ #1

اسلام آباد:سوات میں سترہ سالہ لڑکی کو کوڑے مارنے اور ملک میں دہشت گردی کے واقعات کیخلاف سول سوسائٹی نے پارلے منٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا ۔ مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے پارلے منٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور طالبان کیخلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انتہا پسندی کیخلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سوات واقعہ کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کر کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے اور دہشتگردی کی نئی لہر سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی وضع کی جائے۔

Shortlink: